23 جون، 2014، 12:08 PM

موصل

موصل میں داعش دہشت گردوں نے 4 عیسائي عورتوں کے سر قلم کردیئے

موصل میں داعش دہشت گردوں نے 4 عیسائي عورتوں کے سر قلم کردیئے

مہر نیوز/ 23 جون / 2014 ء : عرب ذرائع کے مطابق عراق کے شہر موصل میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 4 عیسائی عورتوں کے سر قلم کردیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےسومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 4 عیسائی عورتوں کے سر قلم کردیئے ہیں ۔

موصل میں قبائل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے موصل کے المنصور علاقہ میں اپنے حکم سے سرپیچی کرنے کے جرم میں 4 عیسائی عورتوں کو قتل کردیا ہے۔ موصل پر قبضہ کرنے کے بعد داعش دہشت گردوں نے وہاں کی عورتوں کو جہاد النکاح کی دعوت دی تھی اور اس حکم کو نہ ماننے پر سخت سزا دینے کا اعلان کیا تھا، سلفی وہابی دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اور اب تک عراقی فوجیوں نے سیکڑوں سعودی گاڑیوں کو عراق میں تباہ کیا ہے۔

News ID 1837485

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha